اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، لوگ گھنٹوں پھنسے رہے 

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں گزشتہ روز تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی جبکہ وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے۔جس سے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیںجبکہ مریضوں کولے کر جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی نظر آئیں۔ گزشتہ روز جیل روڈ،کینال روڑ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح،راوی روڈ ،بتی چوک ،لوئر مال ،ریلوے سٹیشن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں میں بد ترین ٹریفک جام رہی اورشہری گھنٹوںجام ٹریفک میں پھنسے رہے اور ٹریفک پولیس کے فسران و وارڈنز کو ان کی ناقص کاررکردگی پر کوستے رہے ۔

ای پیپر دی نیشن