پنجاب کے20  اضلاع میں پولیس بھرتی کیلئے افسران کے بورڈ تشکیل 

لاہور (نامہ نگار) پنجاب کے20 اضلاع میں محکمہ پولیس میں بھرتی کے لیے افسران کے بورڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو مقصود الحسن نے بورڈز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بورڈ میں ڈی آئی جی عہدے کے افسر کو چئیر مین، ایس ایس پی کو سیکرٹری جبکہ ایس پی کو ممبر بنایا گیا ہے۔ لاہور میں جواد ڈوگر چیئر مین، عثمان باجوہ سیکرٹری، مصطفی حمید ممبر مقررکیا گیا ہے۔ بھرتیاں لاہور، قصور، اٹک، راولپنڈی، وہاڑی، ملتان، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی، گجرات، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، راجن پور اور مظفر گڑھ پولیس میں ہوں گی۔ بھرتی کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...