شکر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ برادری فرانسن میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتی ہے۔ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ فرانس کو ایسی مذموم حرکت سے روکا جائے۔ گستاخانہ مواد سے مسلمانوں سمیت تمام قومیتوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ فرانس کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے سے روکے‘ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی
Oct 28, 2020