راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ روات کو عمیر بیگ نے بتایا کہ فیز8 میں میرے گھرسے 35 لاکھ روپے کی نقدی ، چار تولہ طلائی زیورات ، قیمتی پارچات سمیت دیگر سامان چوری کرلئے گئے تھانہ نصیر آباد کو گدا حسین نے بتایا کہ کرم آباد میں مدعی اور محمد اسلم اپنی دکان پر موجود تھے کہ دو مسلح ڈاکو گھس آئے جو اسلحہ کی نوک پر5300 روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی کو عرفان نے بتایا کہ بوستان پلازہ سٹی صدر روڈمیں میری نسیم ہارڈوئیرشاپ میں چار مسلح ڈاکو موٹرسائیکلوں پر آئے اور اسلحہ کی نوک پرکائونٹر سے 6/7 لاکھ روپے کی نقدی اور 4عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو مسماۃ عظمت آرا ء نے بتایا کہ فیز 8 میں تین مسلح افراد میرے گھر میں داخل ہوئے اور ہمارے گھر سے دو لاکھ روپے کی نقد ی میرا ہینڈ بیگ جس میں میرا موبائل،شناختی کارڈ، پرس، بینک کارڈز، میڈیکل کارڈچھین کر میری مہران کار نمبر RIE/878میں بیٹھ کر فرار ہو گئے تھانہ روات کو آفاق ممتازنے بتایا کہ فیز 7سے میری کار چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو مزمل نے بتایا کہ نیو ملپور میں میرا کیری ڈبہ چوری ہوگیاتھانہ بنی کو محمد ہارون نے بتایا کہ محلہ عیدگاہ سے میرا موٹرسائیکل اپلائیڈ فار چوری ہوگیا تھانہ ویسٹریج کو مختار احمدنے بتایا کہ گلستان پیکر سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ صادق آباد کو وسیم الحق نے بتایا کہ رشید کالونی سے میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیا تھانہ نصیر آباد کو محمد آصف نے بتایا کہ پیرودھائی موڑ پر میرے رکشہ کے ٹائر چوری کر لئے گئے تھانہ پیرودھائی کو محمد وزیرنے بتایا کہ خیابان سرسید سے میرا موٹرسائیکل نمبر RIN-928 چوری ہوگیا۔تھانہ وارث خان کو امجد صدیق نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیاتھانہ سیکرٹریٹ کو اسد اللہ نے بتایا کہ راول ڈیم چوک میں گاڑی سے میری بیوی کا پرس چوری ہوگیا جس میں9 تولہ وزنی طلائی زیورات ، نقدی موجود تھے تھانہ کوہسار کو خرم شہزاد نے بتایا کہ ایف سکس مرکز میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ ترنول کو مقدس ملک نے بتایا کہ F 17/2 میں مدعیہ کے گھر سے فرنیچر ، زیورات ، الیکٹرانک کا سامان چوری ہوگئے