واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے خطاب کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے امریکی حکومت اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم رکوانے اور حقوق کی بحالی کیلئے بھارت پر زور ڈالے۔ 73 سال میںبھارت کشمیریوں کی آزادی کے حصول کے عزم کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
مسئلہ کشمیر کا حل‘ امریکہ کو کردار ادا کرنا ہوگا: سردار مسعود
Oct 28, 2020