فرانس نے توہین آمیزخاکے شائع کرکے مسلمانوں کے دل چھلنی کردیئے،علامہ نورزمان

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)معروف روحانی شخصیت وسلسلہ نقشبندیہ شاذلیہ کے سربراہ علامہ سیدنورزمان شاہ نقشبندی شاذلی نے کہاہے کہ فرانس کی حکومت نے توہین آمیزخاکے شائع کرکے مسلمانوں کے دل چھلنی کردیئے ہیں ،مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگراپنی پیارے نبی اکرم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،حکومت پاکستان فرانس کے خلاف مئوثراحتجاج کرے مسلم حکمران اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیارکریں عوام فرنس کی منصوعات کابائیکاٹ کریں ربیع االاول کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درودپاک پڑھاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے سلسلہ نقشبندیہ شاذلیہ گلشن محمد نویںسالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ سیدنورزمان شاہ شاذلی نے کہاکہ  فرانس میںایک مرتبہ پھر نبی اکرم ؐ کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں۔،اب معاملہ سنگین ترین صورتحال اختیارکرچکاہے ل،فرانسیسی صدرنے گستاخانہ خاکے شائع کرواکر سرکاری طورپرمسلمانوں کیخلاف صلیبی جنگ کا اعلان کردیاہے،اب بات اسلاموفوبیاسے آگے نکل چکی ہے، مسلم حکمرانوں نے اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکرمشترکہ لائحہ عمل اختیارنہ کیاتو وہ یہ جان لیں عاشقان رسول کو ایسے حکمرانوں کی قطعاکوئی ضرورت نہیں،امت مسلمہ کی غیرت وحمیت کا کڑاوقت آن پہچاہے، مغرب کی گندی سوچ کو متحدہوکرشکست دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے حوالے سے متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسلام دشمن مغربی شرپسند عناصر اپنی تمام حدود عبور کرچکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن