اسلام آباد (نو ائے وقت رپو رٹ )منفی پروپیگنڈے بلیو ورلڈ سٹی کو کا میابیوں سے نہیں رو ک سکتے دنیا بھر سے سر مایہ کاروں کی بلیوورلڈ سٹی میں سرمایہ کاری اس کی کامیابیوں کا منہ بو لتاثبوت ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بلیو ورلڈ سٹی ایک حقیقت بن چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب بلیو ورلڈ سٹی میں رہائش پذ یر افراد بلیو ورلڈ سٹی کا ممبر ہونے پر فخر محسو س کریں گے بلیو ورلڈ سٹی بین الاقو امی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریگا ان خیالات کا اظہار ایم ڈی بلیو ورلڈ سٹی سر فراز احمد گو ندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ہزارو ں کنال زمین موجود ہے۔اور دن رات ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان ملک میں ہائوسنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ہائوسنگ سیکٹر سے متعلقہ ادارے پریشانیاں پیداکررہے ہیں جس سے نہ صرف ہائوسنگ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے بلکہ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو بھی اربوں روپے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ جن ہائوسنگ سوسائٹی کے پاس زمینیں موجود ہیں ۔چیئر مین بلیو ورلڈ سٹی چوہدری سعد نذیر سی ای او بلیو ورلڈچوہدری ندیم اعجاز ، چوہدری بریر نذیر و دیگر انتظامیہ اپنے سرمایہ کاروں کو مایوس نہیں کریں گے بلیو ورلڈ سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا سرمایہ محفوظ ہاتھوں میں ہے سازشی عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
منفی پروپیگنڈے بلیو ورلڈ سٹی کو کامیابیوں سے نہیں رو ک سکتے
Oct 28, 2020