لاہور (اپنے نامہ نگار سے) موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ فاضل عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دیدی۔ دوران سماعت جیل حکام نے موقف اپنایا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی اور27اکتوبر کو ہی شاخت پریڈ ہونا تھی اس لئے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئے ملزم عابد ملہی کو دو نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واقعہ کے دوسرے ملزم شفقت کا آج بدھ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔
موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا شناخت پریڈ کیلئے مہلت مل گئی
Oct 28, 2020