لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف، حمزہ اور دیگر ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نومبر تک توسیع کردی۔ شہباز شریف کے وکلاء نے فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے مخالفت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزموں کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پراسیکیوشن کو عمران خان کی ہدایات ہیں کہ شہباز شریف کو سزا دلوائیں۔ پوری قوم کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ نصرت شہباز کے وکیل نے کہا کہ وہ چھیاسٹھ برس کی مختلف عوارض میں مبتلا خاتون ہیں۔ ان کو حاضری سے استثنی دیا جائے۔ شہباز شریف اور اہل خانہ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نیب کی جانب سے 7 ارب سے زائد کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مزید سماعت 2 نومبر کو ہوگی۔