دبئی آنیوالوں کیلئے نئی ایڈوائزری رجسٹرڈ لیبارٹری کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ ہی قابل قبول ہوگی 

Oct 28, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے بتایا ہے کہ دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹر ہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ پر قابل قبول ہوں گے۔ دبئی پہنچے والے مسافروں کی  چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگناسنک سروس سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں