فرانسیسی صدر کی شانِ رسالتؐ میں گستاخی کی مذمت کرتے ہیں :ملک احسن  

 جبر(نامہ نگار)اٹلی مقیم مسلم لیگ ن کے سربرست اعلیٰ ملک احسن اسلام اور ابرار شیخ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے گستاخانہ خاکوں کو دیواروں پر آویزاں کرنے کا حکم دے کر شان رسالت میں جو گستاخی کی ہے ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں تاجر برادری کو چاہیے کہ اپنی دوکانوں سے فوری طورپر فرانس کی مصنوعات اٹھاد یں اور غیرت ایمانی سے سرشار امت مسلمہ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں انہوںنے کہا عالم اسلام کے مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں اور فرانس کا مکمل اور منظم بائیکاٹ کر کے ملعون فرانسیسی صدر کو منہ توڑ جواب دیں تجارتی معاہدوںکو فوری ختم کر دیا جائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن