واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکمران پارٹی ری پبلکن کی نامزد کردہ امیدوار ایمی کونی بیریٹ کو سپریم کورٹ کی جج منتخب کر لیا گیا ۔ ا مریکی سینیٹ نے ان کی نامزدگی کو منظور کیا۔ یوں سپریم کورٹ میں ری پبلکن کے نامزد کردہ ججوں کی تعداد چھ ہو گئی جبکہ تین کو ڈیموکریٹ پارٹی نے اس منصب کے لیے نامزد کیا تھا۔