قائد اعظم ٹرافی : سدرن پنجاب نے ناردرن کو اننگز اور 96رنز سے ہر ادیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہو گیا۔ سدرن پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور 96 رنز سے ہرادیا۔ کراچی میں  سدرن پنجاب نے  ناردرن کو ایک اننگز اور 96 رنز سے ہرادیا ۔ سپنر زاہد محمود نے میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تین وکٹوں پر 31 رنز سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرنیوالی ناردرن ٹیم 246 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حماد اعظم نے 79 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں چار وکٹیںحاصل کرنیووالے زاہد محمو دنے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  ناردرن ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جواب میں سدرن پنجاب نے 9 وکٹوں پر 507 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ بلوچستان اور کے پی کے درمیان میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ کے پی کو جیت کیلئے  آخری روزمزید 280 رنز جبکہ بلوچستان کو6 وکٹیں درکار ہیں۔  413 رنز کے تعاقب میں کے پی کے ٹیم کے 133 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ عادل امین 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، کامران غلام نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد عالم کی سنچری کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں سنٹرل پنجاب کیخلاف 32 رنز کی سبقت حاصل کی تاہم 4 وکٹوں پر 120 رنز بنانیوالی سنٹرل پنجاب کو مجموعی طور پر 88 رنز کی سبقت حاصل  ہے۔عثمان صلاح الدین 35 اور محمد سعد 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں سنٹرل پنجاب کے 207 رنز کے جواب میں 239 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
 فواد عالم 115 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ وقاص مقصود نے 4اور حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...