کراچی ( کامرس رپورٹر) سونیری بینک لمیٹڈ نے پاکستان کے ریگولیٹری قوانین کے مطابقIFRS 9کی تعمیل میں سب سے پہلے سہولت کی فراہمی کیلئے ایڈوانسڈ فنانشل سلوشنز (AFS)کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے۔اس معاہدے کے تحتAFSسونیری بینک لمیٹڈ کیلئےIFRS 9ماڈل تیار کرے گی تاکہ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ خطرے سے متعلق اقدامات کیلئے کریڈٹ اسکور کارڈز کو بڑھایا جاسکے اور ماڈل مینجمنٹ کیلئے اسٹریٹیجک سلوشنز فراہم کئے جاسکیں۔دستخط کی اس تقریب میں سونیری بینک کی نمائندگی مبارک علی ،چیف رسک آفیسر نے کی جبکہAFSکی نمائندگی کنٹری منیجر صداقت ستار نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مبارک علی نے کہا کہ’’سونیری بینک لمیٹڈ کام کرنے کیلئےAFSکو صحیح شراکت دار سمجھتاہے،کیونکہ ہم بین الاقوامی سطح پر مشاورت اور حل فراہم کرنے والوں کے ساتھ معاہدے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں جوکہ سافٹ ویئر کو عملی جامہ پہنانے اور بہترین طریقوں سے متعلق مشاورت کی مشترکہ قابلیت کی بنیاد پر مستحکم مارکیٹس میں اس کام کا خصوصی تجربہ رکھتے ہیں۔‘‘
سونیری بینک پاکستان کے ان پہلے بینکس میں سے ایک ہے جس نے AFSکی مشاورتی خدمات اور رسک مینجمنٹ سلوشنز کیلئے دستخط کئے ہیں۔AFSجو رواں سال کے آغاز میں باضابطہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئے اور جنہوں نے پہلے ہی پاکستان میںIFRS 9ماڈل تیار کرلیا ہے تاکہ وہ اپنے کلائنٹس کو ملک میں سہولیات فراہم کرسکیں۔سونیری بینک لمیٹڈ کریڈٹ سلوشنز کیلئے تندہی سے کام کررہاہے اور اپنے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے والے سسٹمز میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہاہے۔روشن ہر قدم کے اخلاقی اثاثے کے ساتھ، سونیری بینک لمیٹڈ نے نئی شراکت داریوں کے ذریعے بہتری کو ممکن بنایا ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں 300سے زائد برانچز کے اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں جدید سلوشنز متعارف کروانا ہے۔اس موقع پر صداقت ستار نے کہا کہ’’ہمیں لگتاہے کہ سونیری بینک پاکستان کا سب سے منتظر مالیاتی ادارہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کی انتظامیہ کی حکمت عملی کے تحت؛ہمارے اشتراک کے نتیجے میں بینک نہ صرف بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات کی تعمیل کرنے میں خود کفیل ہوگا بلکہ اس کے خطرات اور کریڈٹ مینجمنٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔‘‘ایڈوانس فنانشل سلوشنز ایک رسک مینجمنٹ سا فٹ ویئر اور مشاورتی کمپنی ہے جس کے آپریشنز مشرق وسطی ،شمالی افریقہ،مشرقی یورپ اور جنوبی ایشیا کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کا ایک نمائندہ دفتر موجود ہے۔AFSتمام اقسام کے پورٹ فولیو ز کی کریڈٹ رسک مینجمنٹ میں بہتری کیلئے بینکس میں سافٹ ویئر سلوشنز اور ماڈلنگ ایڈوائزری خدمات کی فراہمی میں مہارت رکھتاہے۔پاکستان میں اپنے اقدامات کے ممکنہ نقطہ نظر پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’پاکستان اپنی ابھرتی ہوئی فطرت کی وجہ سے ترقی کی وسیع صلاحیت رکھتاہے اور عالمی وبائی بیماری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے مالیاتی شعبے کو کسی بھی وقت ہونے والے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔مقامی ریگولیٹر کے بین الاقوامی معیار کے ساتھ تعمیل کرنے کے دبائو کی وجہ سے ہم جیسے بین الاقوامی خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے یہ ایک مثالی ماحول ہے کہ وہ ملک میں بہترین طریقہ کار اور سلوشنز لائے۔‘‘
آئی ایف آر ایس کی تعمیل کیلئے سونیری بینک کا AFSکا انتخاب
Oct 28, 2020