کراچی(اے پی پی) آئی بی اے کراچی میں محکمہ ٹیسٹنگ نے ڈپارٹمنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیوکا انعقاد کیا جس میں سند ھ ریونیوبورڈ کی جانب سے منظورشدہ سیلزٹیکس ٓفیسرکے عہدے کے لئے لگ بھگ ۵۰۰۰ امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔امتحان بیک وقت کراچی، حیدرٓباد اور سکھرمیں منعقد ہوئے جس میںمخصوص صلاحیتوں کے حامل امیدواروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔کامیاب امیدوار گروپ ڈسکشن کے مرحلے سے گزارنے کے بعد40 اسامیوں کے لئے اہل قرار پائیں گے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے آئی بی اے ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ بیشمار نامورنجی اور سرکاری اداروں کواپنی خدمات سے مستفید کرچکا ہے۔پچھلے برس آئی بی اے محکمہ ٹیسٹنگ ملک کی پہلی ٹیسٹنگ ایجنسی کے طور پرابھر کر سامنے آیا جس نے بیک وقت دنیا کے مختلف کونوں بشمول برطانیہ ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں وزارتِ تجارت ، حکومت پاکستان کی منظور شدہ اسامیوں کے لئے امتحان کا انعقاد کرایا۔ 2019 سے تاحال تقریبا 20 ریکروٹمنٹ ڈرائیوزمنعقد ہوئیں جن میں10 ہزاتر سے زائد امیدواروں نے سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن، وزارتِ بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل ، این آئی سی ایل، پی ڈبلیوسی فرگوسن، سندھ یونیورسٹیزاور بورڈز اور وزارتِ تجارت کی اسامیوں میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں آئی بی اے ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ اپنے انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کرواتا ہے جس میں پاکستان بھر سے 11 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کرتے ہیں۔ رواں سال کووڈ19 کے باعث ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ نے تمام ڈگری پروگراموں میں داخلے کے امتحانات کوملتویٰ کر کےa Alternative Assessment Criteriکومتعارف کروایا جس کو تعلیمی حلقوں میں سراہا گیا۔
آئی بی اے ٹیسٹنگ بھرتیوں کے امتحان میں نئی تاریخ رقم
Oct 28, 2020