کراچی (نیوز رپورٹر) انجمن نوجوانان اسلام کی سالانہ مصطفائی یوتھ ریلی سے مرکزی چیئر مین قائد نوجوان انجینئر سلیم حسین ،حلیم خان غوری،مفتی غوث صابری،مستقیم نورانی،عبد الرزاق سانگانی،شفیق قادری ،عابد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحفظ ناموس رسالتؐ و ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے۔ایمان کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سعادت ہے فرانس سے پاکستانی سفیر کو فوری بلایا جائے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے مسلمان اپنے پیارے نبی کی شان اقدس میں ادنی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا فرانس کی حکومت نے دنیا بھر کی مسلمانوں کی سخت دل آزاری کرکے دنیا کے امن کو برباد کرنے کی ناپاک سازش کی ہے انہوں نے ریلی کے پر جوش شرکاء سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ تمام اسلامی ممالک فی الفور فرانس سے تمام سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرے اور مسلمانوں کی عالمی تنظیمIOC ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور فرانس کی اس گستاخانہ عمل کی بھر پور گرفت و مذمت کی جائے سلیم حسین نے مزید کہا کہ عوام فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے انہوں نے اعلان کیا کہ انجمن نوجوانان اسلام اس سال عید میلاد البنیؐ کو تحفظ ناموس رسالت کے عنوان کے تحت منائے گی رہنمائوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ذریعے لاکھوں جانوں کا اتلاف عذاب الہیٰ کی ایک صورت میں فرانسیسی حکومت شرمناک مذموم اقدامات کو روکنے کا اعلان کرکے دنیا کو مزید تباہی سے بچائے انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ان کا لایا ہوا نظام مصطفیؐ پاکستان کا مقدر اور عالمی امن و خوشحالی کا ضامن ہے ۔مولانا شاہ احمد نورانی کی جماعت اور کارکنان ہر دور میں اسلام دشمن طاقتوں کیلئے نوشہ دیوار رہے ہے سلیم حسین نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نسبت مصطفیؐ کو مضبوط کرکے باطل کا مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا کرے اور باطل کے سامنے ڈٹ جائیں جوکہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت ہے ہم پاکستان میں ظالمانہ نظام کے خلاف سینہ سپر رہیں گے اور انشاء اللہ مملکت پاکستان میں نظام مصطفیؐ نافذ کرکے رہیں گے ریلی میںفاروق بونڈ والا، طاہر ایوب،الحاج سعید صابری،وسیم خان،ضیاء المصطفیٰ،شان المصطفیٰ،رجب علی چشتی،ابرار مغل،سلمان کشمیری،رضا المصطفیٰ،زبیر عالم صدیقی،عبد الوحید،عباس نورانی،ساجد انصاری،حسان المصطفیٰ،جعفر مغل، وکیل قادری،محمد وقاص،مرتضی،نبی حسن،مبین سعیدی کی خصوصی شرکت۔
تحفظ ناموس رسالتؐ و ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے، انجینئر سلیم حسین
Oct 28, 2020