بابُو لیلارام کی لیاقت پور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں سے ملاقات ٗ پارٹی کو فعال بنانے پر زور دیا

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابُو لیلارام کا دیگر عہدیداران کے ہمراہ دورہ لیاقت پُور مینارٹی ونگ کے عہدِداران سے ملاقات مینارٹی ونگ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پرزوراور ضلعی قیادت سردار اظہر خان لغاری اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیاز احمد سابق ایم ا ین اے پربھرپور اعتماد کا اظہارکیا ۔
 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابو لیلارام نے کہاکہ سردار اظہرخان لغاری اورمیاں امتیاز احمد کی سربراہی میں ضلع میں مسلم لیگ (ن) کا گراف بہت اوپرگیا ہے۔موجودہ حکومت کو سوائے انتقامی کاروائیوں اورشریف خاندان کے خلاف کیس بنانے کے سوا کوئی کام نہیں۔ اس موقع پربیربل رام ، یونس جاوید مسیح ، اجمل رام ، بُھورا رام ، و دیگر شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن