گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکیزگی اور صفائی کے اعتبار سے اسلام سے بڑھ کر کو ئی مذہب نہیںاسلام نے اپنے پیرو کاروں کو اپنے جسم سمیت اپنے آس پاس کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے کا حکم دیا ہمیں ہرقسم کی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل کے تدارک کے لئے سیرت النبی ؐ کی طرف رجوع کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوںنے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیراہتمام بعنوان " ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں سیرت النبی ؐ کی روشنی میں" سالانہ زونل سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے چینی کے ہول سیل ڈیلروں پر واضح کیا ہے انہیں ہر صورت شوگر ملز سے خریدی جانے والی چینی اور دستیاب اسٹاک سے متعلق ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں‘ ہول سیلر ڈیلرز اور سبزی مڈی کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا۔