گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے اس وقت پوری قوم کو یکجان ہونیکی ضرورت ہے افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں وطن عزیز میں بسنے والے خوش قسمت ہیں جہاں پر وہ آزادی سے اپنے اسلامی شعار کی ادائیگی اور فروغ کیلئے کسی کے پابند نہیں اس لئے پوری قوم کو بھی چاہئے کہ وہ بیرونی سازشوں اور یہود و ہنود کے مقابلہ کے لئے ملکی سلامتی و تحفظ کیلئے کام کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار خطیب پاکستان بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے گکھڑ شاہ جمال جامع مسجد میں دستار فضیلت کے موقع پر کیا۔ مولانا عبدالقدوس قارن صدر مدرس نصرت العلوم گوجرانوالہ نے کہا جن طاقتوں نے قیام پاکستان کے وقت اسلامی نظام کی مخالفت کی تھی وہی طاقتیں آج بھی اسلامی نظام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔
ملکی حالات نازک ، قوم کو یکجان ہونیکی ضرورت ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد
Oct 28, 2020