کوالیفائیڈ ڈسپنسریاں  کو بند کرنے کی مذمت

بھٹ شاہ(نامہ نگار)آل سندھ ڈسپینسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع مٹیاری کے عہدیداروں نے بھٹ شاھ میں کوائیلفائیڈ ڈسپینسر ھیرا لعل کی ڈسپینسری سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے سیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں عطائیوں کی آڑ میں  کوالیفائیڈ ڈسپینسرز اور ان کی ڈسپینسریوں کو سیل کرنے والے عمل کو بند کیا جائے فوکل پرسنل انچارج اور محکمہ صحت کے افسران بلا جواز ہمارے خلاف کاروائی کرکے ہمیں تنگ اور حراساں کیا جا رہا ہے کوائیلیفائیڈ ڈسپینسرز کے کورس ہم نے  سرکاری اداروں سے کیا ہے پھر بھی پریشان کیا جارہاہے انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ صوبائی وزیر صحت عزرا پیچوہو سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی سے قانون سازی کے ذریعے بل پاس کرکے کوائلیفائیڈ ڈسپینسرو کو فرسٹ ایڈ دینا اور ڈرگ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ اور کوائلیفائیڈ ڈسپینسروکے خلاف کاروائی بند کرائی جائے

ای پیپر دی نیشن