گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل کینٹ کے دفتر میں تفتیش کے لیے آنے والی مدعی پارٹی کے نوجوان سے بغیر لائسنسی 30بور پسٹل بمعہ 5عدد گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ اروپ کے اے ایس آئی خالدمحمود نے انکوائری کے لیے دی گئی درخواست پر 2فریقوں کو پیش کیا تو اس موقع پر مدعی پارٹی کے شہباز علی مہر سکنہ نارووال سے 30بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔
گکھڑ:ڈی ایس پی آفس میں آنے والے نوجوان سے بغیر لائسنسی پسٹل برآمد
Oct 28, 2020