فرانس سے سفارتی واقتصادی تعلقات ختم کرنے کے لئے درخواست دائر

اسلام آباد (وقائع نگار)فرانس سے سفارتی واقتصادی تعلقات ختم کرنے کیلئے ایک اور درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔سلیمان شاہد نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وزیراعظم کے پرنسہل سیکرٹری، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی ہے کہ عدالت اس وقت تک فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا حکم دے جب تم فرانس گستاخی پر معافی نہ مانگے اور اس بات کی ضمانت دے کہ آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا، حکومت پاکستان فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے مجبور کرے کہ فرانس نہ صرف معافی مانگے بلکہ چارلی ہیبڈو میگزین کو آئندہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے روکے،  فرانسیسی مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکاری سطح پر اس کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن