مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ناموس رسالتۖ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،ایک ریاست کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت ریاستی دہشتگردی ہے،پاکستان کو آواز اٹھانی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناموس رسالتۖ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،ایک ریاست کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت ریاستی دہشتگردی ہے ، وزیراعظم کو اسلامی ممالک کے سربراہان سے خود رابطہ کرنا چاہئے ، دفتر خارجہ فعال کردار ادا کرے، ناموس رسالتۖ کے حوالے سے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، نبی کریمۖ کی ناموس کا معاملہ ہو یا دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی بات ہو، ان ایشوز پر ہم ایک ہیں، ایک ریاست کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت ریاستی دہشتگردی ہے، پاکستان کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے، عالمی برادری کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر اس معاملے پر متفق ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، ان کوکچلنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، دہشت گرد ہماری سکیورٹی اداروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رکھنی چاہئے۔
ناموس رسالتۖ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، سعد رفیق
Oct 28, 2020 | 12:40