جرمن حکومت کا تمام ریستوراں، شراب خانے اور کلب نومبر کے آخر تک بند کر دینے کا اعلان

Oct 28, 2020 | 16:17

ویب ڈیسک

جرمنی میں چانسلر میرکل کی حکومت کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلا کو روکنے کے لیے نئے سخت اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انجیلامیرکل نے اس بارے میں فیصلے کے لیے تمام سولہ وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلی کے ایک آن لائن اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔ اس ویڈیو کانفرنس کے ایجنڈے کے مسودے کے مطابق برلن حکومت کا ارادہ ہے کہ ملک میں تمام ریستوراں، شراب خانے اور کلب چار نومبر سے لے کر نومبر کے آخر تک کے لیے بند کر دیے جائیں۔ اس کے علاوہ قوی امکان ہے کہ ملک میں تمام سینما گھر بھی بند کر دیے جائیں گے اور اندرون ملک سیاحوں کے شب بستری کے لیے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسز میں قیام کی بھی ممانعت ہو گی۔

مزیدخبریں