روسی یوٹیوبرکی تین کروڑ روپے کی مرسڈیز نذر آتش کرنے کی ویڈیو وائرل

 روس کے ایک اور معروف وی لاگر نے میں اپنی مہنگی ترین مرسڈیزاے ایم جی جی63 کو نذر آتش کردیا کیونکہ وہ ہر وقت خراب رہتی تھی اور وہ اس کی سروس کروا کر تنگ آگئے تھے۔

روس کے نوجوان وی لاگر میخائل لیٹوین نے اپنی یہ لگژری گاڑی تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر)دوکروڑ 74 لاکھ روپے) میں خریدی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں صرف 15 ہزار کلومیٹر کی ڈرائیو کے دوران بھی ان کی گاڑی کو مرمت کی ضرورت پڑی اور وقتا فوقتا ورکشاپس پر گئی۔مرمت کی مسلسل ضرورت اور مینوفیکچرر کی جانب سے نقص کی ذمہ داری قبول نہ کرنے سے تنگ آکر روسی وی لاگر نے فیصلہ کیا کہ چیزوں کو حل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گاڑی کو ہی آگ لگادی جائے۔

وی لاگر نے دعوی کیا کہ ایک موقع پرڈیلرشپ نے گاڑی کو ٹھیک کرنے سے انکار کردیا تھا لہذا وہ اپنے ایک دوست کی ورکشاپ پر گاڑی لے گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ مرسڈیز نے گزشتہ مرمت میں مرسڈیز نے او ایم کے بجائے آفٹرمارکیٹ پارٹس استعمال کیے تھے۔تاہم نئی لگژری گاڑی کی مہنگی مرمت کے پیسے خرچ کرنے کے بعد وی لاگر نے گاڑی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔وہ گاڑی کو ایک کھلے میدان میں لے کر گئے اور اس کے اندر اور باہر پٹرول چھڑکا اور مرسڈیز کو نذر آتش کردیا۔انہوں نے یوٹیوب پر گاڑی کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی جو باقاعد منصوبی بندی کرکے بنائی گئی تھی اور اس میں بعد میں ایڈیٹنگ کے بعد ڈرامائی انداز دکھایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن