چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازی خان کے صدر معروف بزنس مین خواجہ جلاالدین رومی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں پاکستان میں ایمبسڈر آف فیڈرل ریپبلک آف جرمنی.برنارڈڈ شلاگیک اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و تجارت سردار تنویر الیاس خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ملتان میں میٹرو شاپنگ مال کے قیام سے کئی بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس کا سہرہ خواجہ جلال الدین رومی کے سر ہے،جن کی وجہ سے ملتان کے لوگوں کو روزگار میسر آ ئے گا۔اس موقع پر مہمان خصوصی جرمنی کے ایمسڈر نے کہا کہ ملتان جیسے تاریخی شہر میں آ کر بہت خوشی ہوئی اور آپ کی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میٹرو جیسے بڑے پروجیکٹ میں فارن اور لوکل انویسٹمنٹ شامل ہے جس سے ملتان کی عوام کو براہِ راست فائدہ ہو گا۔جرمنی کے ایمبیسیڈر نے سردار تنویر الیاس خان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس بات کی یقین دہانی کراء کہ پنجاب میں جرمنی اور پنجاب حکومت کے تعاون سے سرمایہ کاری میں مزید اضافے پر کام کیا جاتا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن پہ ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ جلاالدین رومی صدر چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے ایمبسڈر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کی موجودگی جنوبی پنجاب کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جرمنی اور پاکستان کے کاروباری روابط میں اضافہ ضرور دے دیکھاء دء گا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کو بڑھانے اور انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
انڈسٹریل زون بنانے پر کام جاری ہے۔ انھوں نے جرمن ایمبسڈر کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیااس موقع پر ملتان کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سرمایہ کار اور افسران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان، معروف بزنس مین چوہدری ذوالفقار، سنئیر صحافی خالد مسعود اور شاکر حسین شاکر و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔