کراچی (کامرس ڈیسک )معروف میوزک ڈائریکٹر بلال مقصود نے لپٹن کے مقبول ترین جنگل 'چائے چاہیے'کو 25سال بعد نئے انداز سے ریکارڈ کردیا۔موسیقار نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تفصیل سے دکھایا ہے کہ انہوں نے کس طرح اس نغمے کو دوبارہ تشکیل دیا ۔ نغمے کے اسٹائل اور ردھم نے آج کی نسل میں چائے کے چاہنے والوں کیلئے زیادہ پرلطف بنادیا ہے۔ بلال نے جنگل کو مناسب تبدیلیوں کے ساتھ ایک جدید روپ دیا ہے ۔اس کے بار ے میں بلال نے کہا،"یہ جنگل مجھے دل سے پسند ہے اور اس کو دوبارہ تخلیق کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔"لپٹن پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا،"ہم اس کلاسک نغمے کو دوبارہ پیش کرنا چاہتے تھے لیکن اس کو ایک جدید رنگ میںڈھالناضرور ی تھا اور بلال نے یہ کام بڑی مہارت سے انجام دیاہے۔"بلال نے پوسٹ کے آخر میں اس جنگل اور TVCکیلئے ناظرین کی زبردست پذیرائی پر ہر ایک کاشکریہ ادا کیا ہے۔یہ TVC تمام بڑے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پردیکھا جاسکتا ہے۔