لاہور (سپورٹس رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح فوٹو شوٹ نہیں کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال میں کام کر کے دکھایا ہے۔ پنجاب میں دہائیوں کے رکے ہوئے سپورٹس منصوبوں کو مکمل کرا رہے ہیں۔ اپوزیشن کی طرح آئیں‘ بائیں‘ شائیں نہیں کر رہے۔ پنجاب کے سارے عوام کے لئے سپورٹس کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ میڈیا نے بھی سپورٹس کے فروغ کا اعتراف کیا ہے۔