لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے انکم ٹیکس کیس میں مشروب ساز کمپنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چار دستاویزی شہادتوں کو کالعدم قرار دیدیا۔ 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت نے قرار دیا کیا کہ کمپنی سے دستاویزات کی مسلسل طلبی قانون کے خلاف ہے تاہم محکمہ ریونیو ڈویژن ٹیکس دہندہ پر بوجھ ڈالے بغیر اپنی کارروائی جاری رکھے۔ تاکہ یہ معلوم ہوسکے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا یا منہا کر لیا گیا۔
انکم ٹیکس کیس‘ لاہور ہائیکورٹ میں مشروب ساز کمپنی کی درخواست منظور‘ 4 دستاویزی شہادتیں کالعدم
Oct 28, 2021