واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی سیاسی معاون ہما عابدین نے اپنی یادداشتوں میں انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی سینیٹر نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔ گارڈین اخبار کے مطابق ہما عابدین نے کہا کہ 2000ء کے وسط میں ایک سیاستدان انہیں گھر میں بلاکر ان پر جھپٹ پڑے تھے۔ ساتھ ہی بوس و کنار کرنا چاہا تو انہیں نے اسے دھتکار دیا۔ یہ تمام دعوے ہما عابدین کی نئی کتاب بوتھ / اینڈ اے لائف ان مینی ورلڈز میں شائع ہو رہی ہیں جو اگلے ہفتے مارکیٹ میں آ رہی ہے۔
2000ء میں امریکی سینیٹر نے دست درازی کی کوشش کی تھی ‘ ہلیری کلنٹن کی معاون ہما عابدین کا انکشاف
Oct 28, 2021