کثیرالملکی فضائی مشقیں ایسز میٹ 2-2021 آپریشنل ائیر بیس پر جاری

Oct 28, 2021

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) کثیرالملکی فضائی مشقیں ایسز میٹ2-2021 پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ان فضائی مشقوں کے حوالے سے پرومو جاری کیا ہے جس میں موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے مابین بڑھتی ہوئی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ ان مشقوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کی فضائیہ بطور مبصر ان مشقوں میں شریک ہیں۔ مشقوں کے انعقاد کا مقصد عسکری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی جنگی استعداد کو بڑھانا ہے۔ 

مزیدخبریں