ریلوے انتظامیہ کاٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہاہے ۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بجکر30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کوبھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیاگیاہے۔اسی طرح گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کیاگیاہے۔ پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن