ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) 29اکتوبر بعدنمازجمعہ ٹیکسلاشہرکے مختلف حصوںمیںپی ڈی ایم جماعتوںکے زیرانتظام حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروںکے انعقادکیلئے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی،اس سلسلہ میںسابق ایم پی اے ٹیکسلاضلعی صدرمسلم لیگ ن حاجی عمرفاروق کے دفترمیںخصوصی اجلاس منعقدکیاگیا،جس میںبلدیہ ٹیکسلاکے ممبران اورمسلم لیگ ن سے متعلق سرکردہ شخصیات سیدامجدحسین شاہ واہ کینٹ ،سیدمحمود حسین شاہ،راجہ محمدایوب،ملک عارف محمود،ملک ارشدمحمود ،حاجی شیخ ساجدمحمود،ملک اللہ دتہ اعوان،حاجی عارف جمیل،ملک طاہرمحمودطاہری،چیئرمین بلدیہ شیخ وحید الدین ،وائس چیئرمین راجہ کامران ایڈوکیٹ،واہ کنٹونمنٹ بورڈسے راجہ عامرسعید،حاجی عبدالرحمن ،ٹیکسلا کنٹونمنٹ سے سیف کاظمی،غلام دستگیربٹ،حاجی عابد حسین قریشی،کے علاوہ سرگرم رہنماء حاجی ضراراختراعوان،اورمسلم لیگ ن کی مرکزی شخصیات ذیشان صدیق بٹ،راجہ سرفرازاصغر،مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاکے صدرحاجی فیاض خان تنولی اورکونسلربلدیہ عمررشیدخان بھی موجودتھے،اجلاس میںاحتجاجی مظاہرہ کی غرض سے مخلص کارکنان اورذمہ دارشخصیات پرمشتمل الگ الگ کمیٹیاںبنائی گئیں،ضلعی صدرحاجی عمرفاروق اورتحصیل صدرحاجی فیاض خان تنولی نے بتایا کہ29اکتوبربعدنمازجمعہ ٹیکسلا شہراور جڑواں علاقوں سے تمام کارکنان وشخصیات حاجی عمرفاروق کے مرکزی دفترکوہستان آفس میںجمع ہونگے،جہاںتمام پروگرام مرتب کرکے تین بجے احتجاجی ریلی مرکزی دفترسے شروع ہوکرٹیکسلاچوک میںجمع ہوگی،جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کے جلوس واہ کینٹ اورٹیکسلاشہرسے الگ الگ طورپرٹیکسلاچوک میںجمع ہونگے،جہاںمشترکہ طورپرملک میںبڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری کے خلاف بھرپورمظاہرہ کیاجائے گااورپی ڈی ایم میںشامل مختلف جماعتوںکے مقامی قائدین اورٹیکسلاواہ کینٹ کی تاجرتنظیموںکے عہدیداران بھی خطاب کرینگے۔
ٹیکسلا شہرمیںپی ڈی ایم کے حتجاجی مظاہروں کوحتمی شکل دے دی گئی
Oct 28, 2021