گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوںنے آئی ایم ایف کی ایماء پر عوام کا معاشی قتل کیا۔ مہنگائی و بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہیپٹرول، بجلی،گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے قوم کی حالت پتلی ہوچکی۔ حکمرانوں سے نجات کے بغیر ملک وقوم کو مسائل سے چھٹکارا نہیں مل سکتا تبدیلی سرکار معیشت بہتر کرنیکی بجائے سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ۔میاں برادران نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور مفاد کی جنگ لڑی مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں مہنگائی کے طوفان پر قابو پائے رکھا موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی قابو سے باہر ہوچکی ،مسائل میں غیر معمولی اضافہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے حکمران میاں نواز شریف اور انکے خاندان پر ایک پائی کی کرپشن کا بھی کوئی الزام ثابت نہ کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پرمیئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ایم پی اے بلال فاروق تارڑ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔