حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کسوکی کے طلبہ نے پرنسپل ارشد حسین کی قیادت میں ریلی نکالی۔اس موقع پر طلبہ نے ہنددستانی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں اور اداروںکو مقبوضہ وادی میں مسلمانوںپر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ طلبہ نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعری بھی لگائے۔