حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر را نا سلیم احمد خاں کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے جناح چوک تک ریلی نکالی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین،سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابرسمیت سرکاری افسران،ملازمین ،اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء ریلی نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں نے میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 74سالوں سے مظلوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اقوم متحدہ کو بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو انکا حق رائے دہی دلوانا چاہیے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں حکومت اور پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکی آزادی تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد اقوام عالم کو یہ بتانا ہے کہ بھارت نے معصوم نہتے کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے اور انکے حقوق پر قبضہ کیا ہوا ہے ،بھارت فوج بے گناہ نوجوانوں اور خواتین پر ظلم و تشدد کر رہے ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اورکشمیریوں کی آزادی تک انکی ہر قسم کی قانونی،اخلاقی مدد کرتے رہیںگے۔