حکمرانوں نے مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈتوڑدیا:مولانا عبدالحق ہاشمی

گوادر(پی پی آئی) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈتوڑ کر سفید پوش خاندانوں،کم آمدنی والوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔حکمرانوں نے بدترین مہنگائی مسلط کرکے، آئی ایم ایف  سے بھاری سودی قرضے لیکر ملک کو مستقل غلام بنادیا گیا  ہے۔ مفاددپرست سیاستدانوں نے بلوچستان کوبدنام،سیاسی تجربہ گاہ بنادیا۔ سیاسی چپقلش سے سیاسی بحران کا نقصان عوام کا ہے۔جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر کوشاں ہے۔ہم اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی، اسلامی ریاست بنائیں گے جس میں بے روز گاری، مہنگائی، کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن