گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو دھول چٹانے کے بعد ثابت ہو گیاہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کا مورال بلند ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پی سی بی محمد نعمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ انڈیا نے جھوٹ پراپیگنڈہ اور فیک میسجز سے پی سی بی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نیوزی لینڈ/انگلینڈ دورے منسوخ کرنے کی جو سازش کی حالیہ کامیابیاں منہ توڑ جواب ہے اور پاکستانی قوم کا جذبہ بھی مبارکباد کا مستحق ہے انھوں نے کہا کہ اگر فائنل راونڈ میں انگلینڈ سے ٹاکراہوا تو قومی ٹیم انگلینڈ ٹیم کو ناکوں چنے چبوانے کی پوزیشن میں ہے چیئر مین پی سی بی رمیزراجہ کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی گراس روٹ لیول سے اپنی محنت سے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور چیئر مین پی سی بی کو کرکٹ کے فروغ کے لئیے فوری طور پر 2019 کا آئین معطل کرتے ہوے 2014 کا آئین بحال کرنا چاہیے جبکہ فوری طور پر کلب،انٹر ڈسٹرکٹ و ریجنل کرکٹ فوری طور پر بحال کی جائے جس سے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ نیا ٹیلنٹ بھی میسر ہو گا۔
فائنل انگلینڈ سے ہوا توکرکٹ ٹیم ناکوں چنے چبوادے گی: نعمان بٹ
Oct 28, 2021