لکی مروت: دہچتگردی کی پولیس وین پر فا ئرنگ ، اے ایس آئی ،3کانسٹیبل شہید

لکی مروت (نامہ نگار) لکی مروت شہر کے قریب میانوالی روڈ پر پولیس وین پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب اے ایس آئی یعقوب خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران دبک مندرہ خیل کے نزدیک دہشت گردوں نے  فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی یعقوب خان اور تین کانسٹیبلز بشمول مستقیم شاہ، انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔  حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ جبکہ اطلاع ملنے پر آر پی او بنوں ساجد علی خان اور ڈی پی او لکی شہزادہ عمر عباس بابر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ادھر شہید اہلکاروں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ شہید ہونے والے اے ایس آئی اور تین کانسٹیلبز کو ان کے آبائی علاقوں میں واقع قبرستانوں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس لائنز  میں  شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر اقبال حسین، ڈی پی او شہزادہ عمر بن عباس بابر، عمائدین علاقہ، پولیس افسروں، اہلکاروں اور شہداء کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...