لاہور (خصوصی رپورٹر + کامر س رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی کو خوش خبری دی ہے کہ انہوں نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر یورپ کا دس روزہ دورہ کیا ہے۔ میں پر امید ہوںکہ توسیع کا معاملہ جلد ہوجائے گا اور پاکستان کو مزید دس سال تک جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی مل جائے گا۔ اس کے علاوہ باسمتی چاول کی ٹریڈ کے حوالے سے بھی انشاء اللہ پاکستان کے موقف کی جیت ہو گی۔ افغان امن کے حوالے سے بھی یورپی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔