میٹرک بورڈ 2021 سالانہ امتحانات   KIPS School- کی لیڈ

ملتان (خصوصی رپورٹ) میٹرک بورڈ 2021 سالانہ امتحانات میں KIPS سکول کے 19 ہونہار طلباء نے بورڈ میں1100/1100 نمبرز لے کر  اوّل پوزیشن حاصل کی اورمجموعی طور پر 63 طلباء نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ 30 فیصد طلباء نے 1050 سے زائد نمبرز حاصل کئے اور 70 فیصد طلباء نے A+   اور A  گریڈ حاصل کیا۔ KIPS ایجوکیشن سسٹم پاکستانی شعبۂ تعلیم میں ایک خاص مقام و مرتبہ رکھتا ہے اور وطن عزیز میں 29 سال سے اپنی تعلیمی خدمات سر انجام سے رہا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے بورڈ اور انٹری ٹیسٹ امتحانات میںمسلسل شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھنے کے باعثKIPS  ایجوکیشن سسٹم کا شمار پاکستان کے درجۂ اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ اپنے وسیع نیٹ ورک کی بدولت جو کہ  ایوننگ کوچنگ، انٹری ٹیسٹس اور سی ایس ایس سے لے کر سکولز اور کالجز تک پھیلا ہواہے،KIPS ایجوکیشن سسٹم پاکستان کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن