جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ سے اہم ملاقات کی ہے ان کے ساتھ سابق رکن صوبائی اسمبلی پی پی 209 پیر سید جمیل شاہ بھی تھے ،اس موقع پر علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی انکی دل سے قدر کرتی ہے، پنجاب کے خاص حلقوں میں NA153, PP-209 اور PP210 بھی شامل ہے جہاں مسلم لیگ ن کی قیادت آنے والے الیکشن میں ذاتی دلچسپی لے گی۔