جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ سے اہم ملاقات کی ہے ان کے ساتھ سابق رکن صوبائی اسمبلی پی پی 209 پیر سید جمیل شاہ بھی تھے ،اس موقع پر علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی انکی دل سے قدر کرتی ہے، پنجاب کے خاص حلقوں میں NA153, PP-209 اور PP210 بھی شامل ہے جہاں مسلم لیگ ن کی قیادت آنے والے الیکشن میں ذاتی دلچسپی لے گی۔
انٹی کرپشن رانا ثناء اﷲ سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر اور پیر جمیل شاہ کی ملاقات
Oct 28, 2021