47ارب کے فنڈز 3605 ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونگے،ہاشم جواں بخت

Oct 28, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ 47ارب کے فنڈز مالی سال 2021-22 کے دوران 3605 ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائینگے۔ یہ فنڈز وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے اعلان کردہ تاریخی پیکج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے رکھے گئے کل 360 ارب کے فنڈز سے رواں مالی سال کیلئے جاری کیے گئے ہیں ۔جس کا مقصد صوبے کے تمام اضلاع کی محرومیوں کا مساوی بنیادوں پر ازالہ کرنا ہے۔ تمام اضلاع کیلئے مساویانہ بنیادوں پر فنڈز کے اجراء کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں برابری کی سطح پر ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام نہ صرف کم ترقی یافتہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد نہ صرف کم ترقی یافتہ اضلاع میں سماجی سطح پر مواقع کی کمی کو دورکرنا ہے بلکہ ان اضلاع کو صوبے کے دیگر حصوں کے برابر بھی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بڑے شہروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ لاہور جیسے بڑے شہر کو بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام میں 234 ترقیاتی منصوبے دئیے گئے ہیں۔ ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر کے دس بڑے اظلاع میں سے جنوبی پنجاب کے سات اظلاع میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور  یہ وہ ڈسٹرکٹس ہیں جہاں پر صحت، تعلیم غربت سمیت دیگر سہولیات مایوس کن رہے ہیں۔ مزید براں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے اس تاثر کو بھی زائل کرنے میں مدد ملے گی کہ ترقیاتی منصوبوں میں بجٹ کا بڑا حصہ صرف مخصوص علاقوں میں لگتا ہے۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب افتخار علی سہو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام میں انتہائی سوچ بچار کے بعد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 

مزیدخبریں