کاشتکار کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں مویشی چرائیں: ڈاکٹر زاہد محمود

ملتان (خبر نگار خصوصی ) ایسے کاشتکار جنہوں نے کپاس کی آخری چنائی مکمل کر لی ۔ وہ گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کیلئے چنائی کے بعد اپنے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں یا پنک بول ورم مینجر مشین کا استعمال کریں۔ یہ بات سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں گائیں بھینسیں ، بھیڑ بکریاں چرائیں تاکہ بچے کچھے اور اد کھلے ٹینڈوں کے کھانے سے گلابی سنڈی یا اس کے لاروے تلف ہو جائیں یا پھر گلابی سنڈی مینجمنٹ کیلئے پنک بول ورم مینیجر مشین کا استعمال کریں اور اس مشین کے استعمال کیلئے ادارہ ہذا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن