کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں آفیسرز کی نمائندہ ایسوسی ایشن سموا کا پہلا یومِ تاسیس سر شاہ نواز بھٹو آڈیٹوریم میں منایا گیا، جس میں تمام افسران بشمول وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن اور رجسٹرار ایس ایم آئی یو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ صدر سموا مشتاق محمد گوپانگ نے اپنی تقریر کے دوران افسران کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام حقوق کے حصول کے لئے متحد ہونا ناگزیر تھا ، قیام سے اب تک ایسوسی ایشن افسران کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر ایس ایم آئی یو کا کہنا تھا کہ ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ماضی میں بھی تعاون کیا ہے اور آئیندہ بھی اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ جنرل سیکریٹری اظہار حسین ، سینیئر نائب صدر عبدالوحید جتوئی نے بھی خطاب کیا۔