کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نیکہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، 27اکتوبر1947کو بھارت نے اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں اتاری اور وہاں قتل و غارت گری شروع کردی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظلم و ستم گری کو 74سال ہونے کو آئے لیکن نہ تو وہ کشمیر یوں کے جذبے کو کم کرسکا اور نہ ہی ان کی پاکستان سے محبت میں کوئی کمی آئی ہے۔ بدھ کو انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوسال قبل 5اگست2019کو بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی آواز کو دبانے کے لئے ایک اور گھٹیا چال چلی اور قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی اور اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی ایک نئی داستان شروع کردی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں کو جتنا دبانے کی کوشش کرتا ہے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اتنی ہی زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گرد چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں، کشمیریوں پر ریاستی دہشتگردی اور مظالم کی مثال کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہمیشہ کشمیر کی آواز بنے اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر بھارتی دہشت گردی اور مظالم کو بے نقاب کیا اور بھارت کا اصل چہر ہ دنیا کو دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت خود بھی یہ بات جانتا ہے کہ وہ جتنے بھی جتن کر لے لیکن وہ کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کبھی بھارت کا تھا ہی نہیں اور نہ کبھی ہوگا۔ حنید لاکھانی نے مزید کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو حاصل کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ د ے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کبھی بھارت کا تھا ہی نہیں، کشمیر ہمارا تھا اور تاقیامت ہمار ا ہی رہیگا ۔
حنید لاکھانی