میرواہ گورچانی (نامہ نگار) میرواہ گورچانی کے قریب دیھ سیری فارم پر آم کے باغات میں 35 سالہ شادی شدہ پانچ بچوں کا باپ ہندو نوجوان ہرجی میگھواڑ ولد ویلو میکھواڑ کی آم کے درخت سے گلے میں پھندا لگی نعش ملی- علی الصبح گوٹھ کے رہائشیوں نے پھندا لگی نعش دیکھ کر میرواہ گورچانی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی پہنچایا جہاں پر ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث نعش چار گھنٹے تک مردہ خانے میں پڑی رہی تا ہم چار گھنٹے کے بعد سول ہسپتال میرپورخاص سے ڈاکٹر آنے کے بعد نعش کا پوسٹ مارٹم ہوا پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسم پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ظاہری طور پر یہ خودکشی کا واقعہ ہے دوسری جانب متوفی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہرجی کراچی میں درزی کا کام کرتا تھا کچھ دنوں سے اس کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے گھریلو پریشانیوں کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور خودکشی کر لی۔