راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منہاج یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کامران متین نے کہا ہے کہ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے سینکڑوں نوجوانوں کو ڈھونڈ کر سامنے لارہے ہیںتاکہ ان کی صلاحیتوں کا قومی سطح پر اعتراف ہو اور حکومت اور کاروباری ادارے ان کی تخلیقات سے مستفید ہو سکیں،31اکتوبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل یوتھ ایوارڈ میں ضلع راولپنڈی سے بھی درجنوں باصلاحیت نوجوانوں کو ایوارڈ ز دیئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ،اکتوبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل یوتھ ایوارڈکی تقریب ملک بھر کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور ملک و ملت کے کام آنے کا جذبہ پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔
نیشنل یوتھ ایوارڈ، باصلاحیت نوجوانوں کو ایوارڈ ز دیئے جائیں گے، کامران متین
Oct 28, 2021