میلسی(تحصیل رپورٹر )تحریک منہاج القرآن کے سابق ضلعی امیر سید حبیب اللہ شاہ ہاشمی کی رہائشگاہ پر محفل میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے نصر اللہ شاہ ستاری نے کہا کہ آنحضور ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آقا نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی دین اور دنیا دونوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے مرید حسین فاروقی، شرافت علی شرافت،حافظ سید ازمن مصطفیٰ، محمد طارق عزیز، محمد ازن مصطفی، محمد ظہور قادری اور دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔